راولپنڈی کو خوبصورت شہر بنانے کا مشن ،
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی ہدایت پر شہر بھر کے تمام پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام شروع
پی ایچ اے کے مالیوں پر مشتمل پی ایچ اے فورس شاہراہوں اور پارکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کام کرے گی
ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھاکی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق راولپنڈی شہر کے مختلف پارکوں اور شاہراؤں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
شاہراؤں اور پارکوں میں موسم کی مناسبت سے پودے لگائے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی (قوی اخبار ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر کے تمام چھوٹے بڑے پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی جس کے مطابق نئے موسم کے پودوں کی تیاری کا عمل جا ری ہے اور جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔
شاہراؤں پر پھولدار پودوں کی پنیری لگانے کا عمل شروع کردیاگیاہے۔
پارکس کی سکیورٹی کو بھی مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔