68

سب ڈویژن ترلائی کے ایریا میں نئے فیڈر کنڈ راجگان کا افتتاح آپریشن ڈائریکٹر آئیسکواسلم خان نے کردیا

سب ڈویژن ترلائی کے ایریا میں نئے فیڈر کنڈ راجگان کا افتتاح آپریشن ڈائریکٹر آئیسکواسلم خان نے کردیا

آئیسکو افسران کی سرپرستی میں ایس ڈی او ترلائی نے ریکارڈ منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا

چھٹہ بختاور فیڈر اور لوڈ تھا جس سے نیا فیڈر کنڈ راجگان نکالا گیا کنسٹریکشن ٹیم نے بروقت کام مکمل کر کے صارفین کو درپیش مسائل سے نکالا

چھٹہ بختاور،ترامڑی ،آزاد شہید ، فیڈر کو انڈار گراؤنڈ سےاور ہیڈ پر منتقل کر کے صارفین کو درپیش مسائل سے نجات دلوائی ،ایس ڈی او ترلائی راشد علی

اسلام آباد (قوی اخبار)

سابق ایس ڈی او ترلائی سب ڈویژن چوہدری عثمان حیدر نے چھٹہ بختاور فیڈر اور لوڈ ہونے کی پرپوزل افسران بالا کو بھجوائی جو منظور ہوئی جس پر ایکسین کنسٹریکشن اور ایس ڈی او ترلائی نے سر توڑ کوشش کرتے ہوئے چھٹہ بختاور فیڈر سے ایک نیا فیڈر نکالا جسکا نام کنڈ راجگان ہے جسکا آج باقاعدہ افتتاح آپریشن ڈائریکٹر اسلم خان اور ایس ای اسلام آباد سرکل شہزاد جلیل نے کردیا جبکہ ترامڑی ،آزاد شہید ، چھٹہ فیڈر کو انڈار گراؤنڈ سے اور ہیڈ پر منتقل کرنے میں ایس ڈی او ترلائی نے انتھک کوشش اور محنت کی جو واپڈا صارفین کیلئے کسی خوش خبری سے کم نہیں یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ انڈر گراؤنڈ فیڈرز کی تاریں اکثر نامعلوم بوڈری کاٹا کرتے تھے جس پر فیڈر پر فالٹ آ جاتا تھا ایس ڈی او ترلائی نے ایسی جگہ پولوں کی تنصیب کی جہاں پیدل جانے کا راستہ بھی انتہائی دشوار تھا ایس ڈی او ترلائی کے ان اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جہنوں نے انڈار گراؤنڈ کیبلوں کو ختم کر کے اور ہیڈ پر فیڈروں کو منتقل کر کے صارفین کو درپیش مسائل سے نجات دلوائی یہاں پر اس بات کا۔ ذکر بھی ضروری ہے کہ جب بھی زیادہ بارشیں ہوتی تھی تو انڈار گراؤنڈ کیبلوں کے مین ہول میں پانی جمع ہوجاتا تھا اور تاریں بلاسٹ ہو جاتی تھی جسکی وجہ سے گیارہ دیس فیڈر بند کر کے ان تاروں کی مینٹیننس کی جاتی تھی ان فیڈروں کو بند کرنے میں افسران بالا سے اجازات لی جاتی تھی جو سٹاف کیلئے انتہائی دشواری کا عمل اورصارفین کے لیے وبال جان سے کم نہیں تھا جس پر ایس ڈی او ترلائی نے کام کر کے اس ایشو کا بھی خاتمہ کیا جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا کے چھٹہ فیڈر سے نیا فیڈر کنڈ راجگان نکالا اب نہ تو فیڈر پر بار بار ٹریپنگ ہوگی اور نہ اورلوڈ کی وجہ سے فالٹ آئے گا ایس ڈی او ترلائی کی طرح اگر دیگر ایس ڈی اوز بھی اپنی بجلی کے سابق نظام کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں تو بجلی کے ترسیل کے نظام میں مزید بہتری آسکتی ہے بلکہ صارفین کی شکایات بھی مکمل ختم ہو جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں