آصف علی زرداری دوبارہ صدر پاکستان منتخب ہوجائیں گے، حاجی جمیل ضیا ۔
پیپلز پارٹی آج بھی عوام میں مقبول ترین اور حقیقی عوامی نمائندہ جماعت ہے ۔
عوامی خدمت کے صلے میں پاکستان بھر سے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ۔
ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاسی استحکام کے لیئے آصف علی زرداری نے مضبوط کردار ادا کیا ۔
کراچی (3 مارچ 2024 ) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے انشا اللہ9 تاریخ کے صدارتی میں پیپلز پارٹی کے قائد و سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری دوبارہ پاکستان کے صدر منتخب ہوجائیں گے اور ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لیئے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ملک کی حقیقی نمائندگی آ ج بھی پیپلز پارٹی کے پاس ہے کیونکہ پی پی ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے جو عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لیئے بھرپور انداز میں اپنا کام کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے کے لوگوں کی فلاح و بہبود، ترقی اور قیام امن کے لیئے جدوجہد کررہی ہے پیپلز پارٹی نے صوبے میں زبردست کام کیے جس کے انعام میں آج پیپلز پارٹی دوربارہ ایوانوں میں پہنچی ہوئی ہے ، ملکی ترقی اور صوبائی خوشحالی کے لیئے پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے صرف ریاست کی خاطر مفاہمتی پالیسی اپنائی ہماری سیاست ملک وقوم کے مفاد کے لیئے ہے ہم نے کبھی ذاتیات کو فوقیت نہیں دی ، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک سے بے یقینی کی صورتحال کو ختم کرنے اور بحرانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں جب بھی بحرانوں اور مشکلات نے سر اٹھایا تو اس کو ختم کرنے کے لیئے آصف علی زرداری نے اپنا کردار ادا کیا ، امید ہے کہ جلد ملک سے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی جیسے اہم ترین مسائل کا خاتمہ ہوگا ، سیاسی و معاشی استحکام کے لیئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا ملک اب مزید عدم استحکام کی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا عوام اس وقت شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اس لیئے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ملک وقوم کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیئے بڑے پن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا اور عوام دوست پالیسیاں بنانی ہوں گی ، انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کو تمام سیاسی اتحادیوں نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کا یقین دلایا ہے ، حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملکی ترقی اور بہتری کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیئے اپنا مضبوط کردارادا کریگی ۔
119