اسلام آباد ( قوی اخبار)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا پریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو مزید سخت اورموثر بنانے کیلئے تشکیل دیے گئے خصوصی پولیس دستوں کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ،وفاقی دارلحکومت کو ماحولیاتی اور شور کی آلودگی سے پاک کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرکی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے پریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کردیا گیاہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا دھواں چھوڑنے اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں،اس ضمن میں تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اورخصوصی دستوں کو مزید فعال کردیا گیاہے ، جو اسلام آباد کے اہم مقامات اور شاہراﺅں پر تعینات ہیں،یہ دستے پریشرہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں،پریشر ہار ن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے اور شہریوں کے لئے وبال جان ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے اسلام آباد کو ماحولیاتی اور شور کی آلودگی سے پاک کرنا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
69