نئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کوخوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کےحالات کنٹرول اولین ترجیح ہو،سرفراز مغل
اسلام آباد (قوی اخبار) آج ملک میں نئی حکومت کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے ایوان نے ووٹ کے ذریعے منتخب کر لیا ہے جس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی و تاجر رہنما سرفراز مغل نے کیا اور نو منتخب وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک کے اندرونی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات ادویات کی قیمتوں نے غریب کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ان حالات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کو ترجیح وقت کی اہم ضرورت ہے سرفراز مغل نے نئے وزیراعظم سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کے بھاری قرضوں کے بوجھ سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر نئی کابینہ کی مراعات اور عیاشیاں کنٹرول کرکے قومی خزانے کو مستحکم کیاجائے اور اس کے فوائد عوام تک پہنچائے جائیں حکمران آئی ایم ایف کے قرضوں اور مہنگائی کا زمہ دار سابق حکمرانوں کو قرار دیتے ہیں جبکہ عوام کو اس کے اثرات بھگتنا پڑتے ہیں آخر میں توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد ہے متوسط طبقہ طوفانی مہنگائی سے بے حد پریشان ہیں جن کی فلاح کیلئے حلف اٹھایا ہے ان کے مسائل کو حل کیا جائے ۔
67