93

چیئرمین سینیٹ, محمد صادق سنجرانی کی میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین سینیٹ, محمد صادق سنجرانی کی میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد(قوی اخبار) چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے میاں محمد شہباز شریف کو دوسری بار پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ”میاں شہباز شریف کا دوسری مرتبہ بطور وزیر اعظم انتخاب اُنکی قیادت پر پاکستانی عوام اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے”. چیئرمین سینیٹ نے اُمید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور مؤثر حکمت عملی اپنا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم ملک و قوم کی خدمت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں