168

میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(قوی اخبار)میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا/اسپیکر قومی اسمبلی کی سردار ایاز صادق کی مبارکباد*
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میاں محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، سردار ایاز صادق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی بھر پور خلوصِ اور لگن سے خدمت کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ماضی کی طرح اب بھی عوامی خدمت کو اسی جوش و جذبے سے جاری رکھیں گے، سردار ایاز صادق
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک زیرک، مدبر، بردبار اور مفاہمت پسند سیاسی رہنما ہیں، سردار ایاز صادق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ملکی مسائل کو حل کرنے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں انکی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو درپیش مسائل کو حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری/ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔ڈپٹی اسپیکر کی وزیراعظم میں محمد شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک کہنہ مشق سیاسی رہنما ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں