پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں میں کارکردگی کی بنیاد پر آئیسکو کو بہترین کمپنی قرار دے دیا گیا.اسلام اباد(قوی اخبار) راجہ عمران صفدر انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین سی بی اے اسلام اباد نے آئیسکو کو نمبر ون ڈسٹری بیوشن کمپنی قرار دیئے جانے پر مزدورں اور انجینیئرز کو مبارکباد دیتے ہوۓ کہا ہے کہ ہمارے سی ای او ڈاکٹر امجد کی انتھک محنت سے یہ کمپنی نمبر ون قرار پائی ہے جس میں افسران اور ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
راجہ عمران صفدر نے مزید کہا کہ اس ادارے کو اس مقام تک پہنچانے میں ہمارے ملازمین کی شہادتیں اور ان کا خون بھی شامل ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ آئیسکو کمپنی کا نمبر ون ہونے پر ملازمین اور افسران کو بونس دیا جانا چاہیے جو ان کاحق ہے۔ ہم سی ای او آئیسکو اور اپنے یونین کے ریجنل سیکرٹری عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ماہ میں بونس تنخواہ کے ساتھ دیا جائے تاکہ ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مزید دلجمعی سے خدمات سرانجام دے سکیں۔۔۔
134