108

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری 11 کاروائیوں میں 122 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (قوی اخبار)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
11 کاروائیوں میں 122 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتاررنگ روڈ پشاور کے قریب سے 36 کلو افیون برآمدلبرٹی چوک لاہور کے قریب سے 22 کلو میتھا ڈون برآمد، ملزم گرفتار۔طورخم روڈ خیبر سے 18 کلو چرس برآمد۔فیصل آباد روڈ کے قریب سے 12 کلو چرس اور 7 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار۔بلوچستان میں ملزم سے 10 کلو چرس برآمد۔ حیدرآباد میں قاسم آباد کے قریب ملزم سے 7 کلو چرس، 100 گرام ہیروئن اور 50 گرام آئس برآمد۔لیبر کالونی پشاور کے قریب سے 3.6 کلو چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
کارگو آفس لاہور میں کراچی کے لئے بھیجے گئے پارسل سے 2 کلو چرس برآمد۔لاہور میں کوریئر آفس سے 2 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
گلگت میں ملزم سے 1.4 کلو چرس،تین 30 بور پستولیں بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ برآمد۔
دینہ، جہلم میں دو ملزمان سے 900 گرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں