ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کا خواتین کے عالمی دن پر دارالامان کا اچانک دورہ
دارالامان کی انچارج عائشہ لطیف کی کاوشوں کو سراہا،سہولیات پراطمینان
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کا خواتین کے عالمی دن پر دارالامان راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا سینئر سول جج جناب وقار حسین گوندل بھی ہمراہ تھےدارالامان میں خواتین کو مہیا کی گئی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا دارالامان کی انچارج عائشہ لطیف کی کاوشوں کو سراہا۔انچارچ عائشہ لطیف نے دارالامان بارے تفصیلات سے آگاہ کیا آج کے دن دارالامان میں 15خواتین تھی دارالامان کی اپنی لیڈی ڈاکٹر اورسائیکالوجسٹ ہیں جو موجودگی خواتین کی کانونسلنگ کرتے ان کو دوائیاں بھی مہیا کی جاتی ہیں خواتین کو کپڑے اور غذائی سہولیات کا بھی خیال رکھتے ہیں خواتین کے ساتھ جو بچے بھی آتے ہیں کے بھی کھانے کے لیے اور پڑھی لکھائی کا بھی انتظام کرتے ہیں خواتین کو ہم کڑھائی اور کپڑوں کی سلائی اور کھاناپکانا سکھاتے ہیں یہ تمام سہولیات حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کی جاتی ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے خواتین میں نئے کپڑے تحفہ کے طور پر سب خواتین میں تقسیم کیے اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹاگیا
84