پاکستان کو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنے میں کامیابی سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ محمد بلیغ الرحمن
تعلیم کے ذریعے متعدل معاشرے کو وجود میں لایا جا سکتا ہے۔ گورنر پنجاب
راولپنڈی (قوی اخبار )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ گریجویٹس پاکستان کو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنے میں کامیابی سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان اور بیرون ملک معروف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہائی ٹیک یونیورسٹی، ٹیکسلا مختلف شعبہ جات میں اعلی تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے چھٹے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے چھٹے کانوکیشن کا جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔کانوکیشن میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے طلباء میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کانوکیشن کی صدارت کرنا باعث افتخار ہے۔ گریجویٹس پاکستان کو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنے میں کامیابی سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان اور بیرون ملک معروف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔تعلیم کے ذریعے متعدل معاشرے کو وجود میں لایا جا سکتا ہے۔ قوموں کی ترقی میں تعلیم ذینیکا کردار ادا کرتی ہے۔ ہائی ٹیک یونیورسٹی، ٹیکسلا مختلف شعبہ جات میں اعلی تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ اصل کامیابی لوگوں کی خدمت ہے۔لوگوں کے لیے فلاح کا کام کرنا چاہیے۔ ہمیں ملکی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ قبل ازیں کانووکیشن سے اپنے خطبہ استقبالیہ میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس کامران آفاق نے گزشتہ دو سالوں کے دوران یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو سول انجینئرنگ، بی ایس ریاضی، بی ایس اسلامک اسٹڈیز، ابی ایس مینجمنٹ سائنسز، بی ایس بائیو میڈیکل، ایم ایس کمپیوٹر انجینئرنگ، پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنسز اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف شعبہ جات کے 08 طلبا کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دینا یونیورسٹی کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان میں سے 04 امیدوار شعبہ اسلامیات سے ہیں اور 02 امیدوار الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے شعبہ جات سے ہیں۔ مزید برآں، 84 گریجویٹس نے ایم ایس کی ڈگریاں حاصل کیں، جبکہ 866 طلباء کو الیکٹریکل، مکینیکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے شعبوں میں انڈر گریجویٹ ڈگریاں دی گئیں۔
٭٭٭٭٭
95