گوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان پرانی دشمنی کا شاخسانہ دو نوجوان قتل، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا، قاتل مفرور پولیس نے جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرا دی، تفصیلات کے مطابق
گزشتہ روز دن دیہاڑے تھانہ گوجرخان کی حدود میں دو نوجوان فائرنگ کرکے قتل کر دیے گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اکبر عباس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،قتل ہونے والے نوجوان غربی گوجرخان کے علاقے نتھہ چھتر دولتالہ کے رہائشی تھے جن کے نام وقار ولد محمد ایوب اور فرقان ولد غلام نبی بتائے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے
162