112

میر محمد یوسف زہری کو مسلم یوتھ آرگنائزیشن صوبہ سندھ کا صدر نامزد کردیا

کراچی ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی اعلی سطحی قیادت نے تعلیم یافتہ نوجوان سیاسی رہنما میر محمد یوسف زہری کو مسلم یوتھ آرگنائزیشن صوبہ سندھ کا صدر نامزد کردیا ہے . مرکزی صدر ایم وائی او شعیب جیلانی بوبی نے انکا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. ایم وائی او صوبہ سندھ کے نو منتخب صدر میر محمد یوسف زہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں, ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو سندھ بھر میں منظم کیا جائے گا. مختلف علوم و فنون سے بے روزگار نوجوانوں کو آراستہ کیا جائے گا.ہنر مند قومیں ترقی کرتی ہیں. تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے انکی تعلیمی قابلیت اور صلاحیتوں کے مطابق مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات لی جائیں گی. تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوان طبقہ اپنا حصہ ڈال سکیں. صدر ایم وائی او سندھ میر یوسف زہری نے کہاپاکستان مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر میر محمد یوسف زہری نے کہا پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام لانے کی ضرورت ہے. پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے, ہمیں افواج پاکستان کو مضبوط کرنے اور آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا. ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر سندھ میں صوبائی سطح پر مسلم لیگ یوتھ کنونشنز منعقد کریں گے,نوجوانوں میں اتحاد و یگانگت اور شعور و آگہی مہم شروع کررہے ہیں. پاکستان بنانے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ نے اس نازک دور میں اہم ذمہ داریاں قبول کی ہیں. تاکہ ملک کو امن و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکے. ایک انٹرویو کے دوران صدر ایم وائی او سندھ کے صدر میر محمد یوسف زہری نے کہا یہ وقت سیاسی انتشار وفساد کا نہیں ہے. یہ وقت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کا وقت ہے. پارلیمنٹ میں کچھ سیاسی قوتیں بلاجواز احتجاجی سیاست کے بجائے سر جوڑ کر مل بیٹھیں ذاتی انا اور رنجشیں ایک طرف رکھ کر عدم برداشت کے رویوں کو ختم کرنا ہوگا, مل کر ملکی و قومی مفاد میں متحد ہو جائیں. الیکشن اور حکومت سازی کے عمل کے بعد ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا. تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ہمیں سیاست برائے مخالفت کے بجائے مفاہمت اور ملکر کام کرنے کی پالیسی اپنانا ہو گی. ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر میر محمد یوسف زہری نے کہا ہم سندھ میں لسانی علاقائی اور مذہبی تعصبات کے خاتمے اور پاکستان کے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مختلف شعبہ جات میں علم وفن سے آراستہ کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں. ہمیں نوجوانوں کو تقسیم در تقسیم کرنے کی ہر ایسی کوشش کو ناکام بنانا ہوگا. مسلم لیگ کی قیادت مریم نواز کے حکم اور انکے ویژن کے مطابق ہم نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے ساتھ انکی صلاحیتوں کے مطابق ملکی خدمت کے لئے عمل پیرا ہیں. ہم کسی ایسی سیاسی جماعت کی نفرت انگیز مہم کا حصہ نہیں بننے دیں گے جس سے ہماری یوتھ غلط ہاتھوں میں استعمال ہو. ایم وائی او کے صدر میر یوسف زہری نے کہا میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ ملکی خدمت اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے یوتھ کو متحد کرنے کے لئے کیا. میرا مقصد سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنا ہے. ہم نفرتوں کے خاتمے کے لئے ملک کے نوجوانوں کو ایک قومی دھارے میں شامل کرنے انہیں مناسب روزگار فراہم کرنے انکی بہتر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملکی تعمیر و ترقی کیلئے بہتر انداز میں کام لینے کے لئے مناسب حکمت عملی تیار کررہے ہیں. ایک سوال کے جواب میں ایم وائی او سندھ کے صدر نے کہا ہم کچی آبادیوں میں بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں گے. عوامی فلاح و بہبود کےمنصوبوں پر کام کیا جائے گا. پینے کے صاف پانی, بجلی, گیس کی سہولیات کو یقینی بنانے کے ساتھ شہر شہر اور گاؤں گوٹھ کی سطح پر بھل صفائی کے مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے. ایک سوال کے جواب میر یوسف زہری نے کہا کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں نوجوانوں کی ٹیمیں بنائی جارہی ہیں جو صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیں گی اور دیگر اہم کاموں کی مختلف کمیٹیاں بنا کر کام کریں گی. ہم منظم انداز میں صوبہ بھر میں نوجوانوں کی ٹیمیں فعال کریں گے. جو جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں گی. مختلف تعمیر وترقی کے کاموں کی مانیٹرنگ کریں گی. نوجوانوں کو ہر سطح پر بہتر کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے جائیں گے.سندھ بھر میں یوتھ کنونشنز منعقد کئے جائیں گے. محترم میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز بذات خود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے.میر یوسف زہری نے کہا میں نے نوازشریف کے مشن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے. ہمارے قائد میاں محمد نوازشریف بے مشکل ترین حالات میں کام کرکے نوجوانوں کے لئے مثال قائم کی کہ اگر ہمت اور حوصلہ بلند رکھا جائے تو تمام مشکلات سے نکلنے کے لئے راستہ نکالا جا سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں