75

RDA نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم گرین ہاکس کے گیزبو، سٹریٹ لائٹس، روڈ ڈیوائیڈر اور ہارڈ لینڈ سکیپ کو مسمار کر دیا۔

راولپنڈی( قوی اخبار )
آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم گرین ہاکس کے گیزبو، سٹریٹ لائٹس، روڈ ڈیوائیڈر اور ہارڈ لینڈ سکیپ کو مسمار کر دیا۔
راولپنڈی: میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نےغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم گرین ہاکس (ہارٹس فلور فارم) کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گیزبو، سٹریٹ لائٹس، روڈ ڈیوائیڈر اور ہارڈ لینڈ سکیپ کو مسمار کر دیا ہے۔ ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی منظور شدہ وغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں کی لوٹ مار کو روکنے کے لیے تمام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوتی ہیں، اسلحہ کے زور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان قانونی دستاویزات مکمل کر چکے ہیں انہیں زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ آر ڈی اے عوام الناس کی معلومات کے لیے وقتاً فوقتاً پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے۔ ڈی جی آرڈی اے کا کہنا ہے کہ شہری غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اورہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر چیک کریں اور صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ہاؤسنگ سکیم کے مالکان اور اسپانسرز کو غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ آپریشن ٹیم کے انچارج انفورسمنٹ سکواڈ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے محمد عثمان باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مہوش نسیم، تھانہ چونترہ کی پولیس ٹیم، آرڈی اے سکیم و بلڈنگ انسپکٹرزاور ٹیم کے دیگر ارکان نے گرینڈ آپریشن کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں