گوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان ٹریفک وارڈنز کے ڈرائیونگ سکول میں تقریب تقسیم سرٹیفکیٹ کا انعقاد کیا گیا، ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل کی خصوصی شرکت ،طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، گوجرخان کے عوام وارڈنز ڈرائیونگ سکول کی سہولت سے فائدہ اُٹھائیں ،ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ کو احسن انداز میں سکھایا جاتا ہے، ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضوان کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق
انچارج ڈرائیونگ سکول گوجرخان ٹریفک وارڈن راجہ ندیم کی زیر نگرانی ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ثاقب رضوان نے ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے اس موقع پر سینیئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد شہزاد بھی موجود تھے ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان کے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں ہم یہاں پر احسن طریقے سے ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ سکھا رہے ہیں
98