115

کسٹمز کلیکٹریٹ کی پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ہکلہ کے قریب بڑی کاروائی،

اسلام آباد( قوی اخبار)کسٹمز کلیکٹریٹ کی پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ہکلہ کے قریب بڑی کاروائی،کسٹمز نے ملک کو بڑی دہشتگردی کی کاروائی سے بچا لیاخفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا گیا،کلکٹر محمد آصف ہرگن ,غیر ملکی اسلحے میں 15 رائفلیں،3 تین کلاشنکوف،13 پستول شامل ہیں،قبضے میں لیے گئے اسلحے میں 5 کلاشنکوف کے میگزین،اور 9 ہزار 250 گولیاں بھی شامل ہیں کارروائی کلیکٹر کسٹمز آصف ہرگن کی قیادت میں کی گئی،اسلحہ دو مشکوک گاڑیوں میں سمگل کیا جارہا تھا،اسلحہ سمگلرز گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب، کسٹمز نے گاڑیاں قبضے میں لے لیں،محکمہ کسٹمز نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں