52

راولپنڈی میں 45 ہزار افراد کو راشن انکے گھر پہنچا چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ

راولپنڈی میں 45 ہزار افراد کو راشن انکے گھر پہنچا چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ
بینظیر انکم سپورٹ اور نادرا کے فراہم کردہ مستحقین میں سے ایک لاکھ اور 15 ہزار کی
تصدیق مکمل ہو چکی ہے، روزانہ پانچ ہزار افراد کو راشن انکے گھر کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لیاراولپنڈی ( قوی اخبار )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسین وقار چیمہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ضلع میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت امدادی راشن کی تقسیم کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کی طرف سے ایک لاکھ 64 ہزار مستحق افراد کا ڈیٹا فراہم کیا گیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ایک لاکھ 15 ہزار افراد کی تصدیق کر لی ہے جن میں سے 45 ہزار افراد کو راشن انکے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جا چکا ہے۔
یہ بات انہوں نے نگہبان رمضان پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں پیکج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے محکموں نے نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے مہیا کئے گے ڈیٹا کے مطابق ہر گھر کی تصدیق کی ہے اور جن افراد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اس میں سے کئی افراد گھر چھوڑ چکے ہیں، دیگر کئی کرایہ پر مقیم تھے اور انکے دیئے گے ایڈریس پر اب کوئی اور رہائش پذیر ہے جبکہ کئی افراد کا عارضی ایڈریس راولپنڈی کا تھا جبکہ اب وہ کسی اور جگہ پر سکونت پذیر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈریس کی تصدیق ایک مشکل اور اہم مرحلہ تھا جبکہ راشن کی تقسیم کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ڈیٹا کی تصدیق کیلئے محکمہ صحت کی پولیو ٹیموں اور ریونیو ریکارڈ سے بھی مدد حاصل کی گئی ہے اور ان محکموں نے اس حوالے سے بہت ذمہ داری سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں روزانہ پانچ ہزار افراد کے گھروں کی دہلیز تک راشن بیگز پہنچائے جا رہے ہیں اور اس تعداد میں آئندہ دنوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو راشن کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں