نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم بلا تفریق جاری ہے۔چیرمین نگہبان رمضان پیکج کمیٹی راولپنڈی بلال یامین ستی راولپنڈی ( قوی اخبار )چیئرمین نگہبان رمضان پیکج کمیٹی راولپنڈی بلال یامین ستی نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ راولپنڈی میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم بلا تفریق جاری ہے۔مقرر کردہ ٹارگٹ کو جلد حاصل کر لیں گے۔ راولپنڈی میں قائم فیئر پرائس شاپ پر شہریوں کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ضروریہ سبسڈی پر دی جارہی ہے۔ اس طرح ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ وزٹ کرکے اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع وصول کرنے والے دکانداروں کو یکم مارچ سے اب تک ضلع راولپنڈی میں 31 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا صفدر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیرمین کمیٹی بلال یامین ستی نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع راولپنڈی کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنائیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ نگہبان پیکج، ستھرا پنجاب اور اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ وزیر اعلی پنجاب کے مشن کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرکے دم لیں گے بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمضان نگہبان پیکج کمیٹی چیرمین بلال یامین ستی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ اور نادار کی طرف سے 1 لاکھ 64 ہزار مستحق گھرانوں کی ڈیٹا لسٹ دی گئی ہے۔ جن میں سے 1 لاکھ 15 ہزار گھرانوں کا ڈیٹا درست قرار پایا۔ آج رمضان نگہبان پیکج کا دوسرا اجلاس ہوا ہے، 45 ہزار سے زائد افراد کو مستفید کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایک نیا ڈیٹا بیس سسٹم بنایا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 مارچ کو حلف اٹھایا ہے، دن رات کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خامیاں دور کی جائیں گی۔پنجاب ستھرا پراجیکٹ پر بھی کام جاری ہے، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔90 دنوں میں ایک نیا ڈیٹا بیس سسٹم بنایا جارہا ہے۔
63