ضلعی انتظامیہ پیاز کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام
اسلام آباد (قوی اخبار )مارکیٹ کمیٹی کی جاری لسٹ کے مطابق آج بھی پیاز 290روپے فی کلو میں فروخت کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا لیکن پرجون اور گلی محلوں کی دوکانوں میں پیاز آج بھی 16اور سترہ سو روپے میں پانچ کلو فروخت ہورہا ہے حکومت کی طرف سے پیاز کی بیرونِ ممالک فروخت پر 15اپریل تک لگائی گئی پابندی بھی پیاز کی قیمتوں میں کمی نہ لگا سکی شہری سخت پریشان رمضان سے قبل یہ پیاز 100روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا لیکن یک مشت اس کی قیمت میں اتنا اضافہ ہوگیا کے حکومت پیاز مافیا کیخلاف کارروائی اور قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے
99