اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کو وزارت نہ مل سکی اسلام آباد ایک مرتبہ پھر لاوارث ہوگیا
اسلام آباد( قوی اخبار)
اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے منتخب ایم این ایز جن میں راجہ خرم نواز ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،انجم عقیل خان میں سے کسی ایک کو بھی وزارت نہ مل سکی مسلم لیگ ن کی حکومت بنے سے پہلے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا نام وفاقی وزراء کی لسٹ میں شامل تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر انکا نام موجودہ کابینہ میں شامل نہ کیا گیا اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کی وفاقی وزراء کی لسٹ میں شامل نہ کر کے اسلام آباد کو ایک مرتبہ پھر لاوارث ہوگیا اسلام آباد کی عوام کی محرومیاں کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نظر ثانی کرتے ہوئے تینوں میں سے دو یا ایک کو وفاقی وزیر بنایا جائے