واپڈا سب ڈویژن ترلائی کی حدود کاہندیاں میں ڈیڈ گیاراں ہزار وولٹیج کی لائن منقطع نہ ہوسکی
اسلام آباد (قوی اخبار )آئیسکو کے سب ڈویژن آفس ترلائی کے ایریا کاہندیاں میں گیاراں ہزار وولٹیج کی لائن آج سے دو سال کم آبادی سے باہر شفٹ کی گئی تھی لیکن تین پولوں سے گیارہ ہزار وولٹیج کی ڈیڈ تاریں اور دیگر سامان نہ اتارا جاسکا جسکی وجہ سے آج بھی ڈیڈ لائن لوگوں کے چھتوں پر موجود ہے جو آئیسکو افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہے کاہندیاں کے صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ لائن ایک عرصہ سے ڈسی کنکٹ کر کے آبادی سے باہر منتقل کی گی تھی لیکن تین چار بجلی کے پولوں پر تاریں موجود ہیں باقی واپڈا والے اتار کے لے گئے انکو بھی اتار کر لے جائیں تاکہ کسی دوسری جگہ کام آسکے مذکورہ حوالے سے ترجمان آئیسکو سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا اگر موقف ملا تو اس کو بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا
129