203

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود علی پور عمر ٹریڈر والی گلی میں نامعلوم افراد نے ڈی ایچ او آفس کے ملازم کو گولیاں مار کر قتل کردیا

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود علی پور عمر ٹریڈر والی گلی میں نامعلوم افراد نے ڈی ایچ او آفس کے ملازم کو گولیاں مار کر قتل کردیا
اسلام آباد( قوی اخبار) بلاول خان نے شہزاد ٹاؤن پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا بھائی اکبر علی خان ڈی ایچ او آفس میں سرکاری ملازم ہے گزشتہ روز شام پانچ بجے کر 20منٹ پر گھر سے افطاری کیلئے سامان لینے کیلئے گیا جب وہ واپس گھر کی طرف آرہا تھا کہ عمر ٹریڈرز والی گلی میں دو نامعلوم اشخاص اس کے پیچھے آر رہے تھے جنکو میں سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل سے فائر کیے جس سے میرا بھائی زخمی ہو کر اوندھے منہ گر پڑا میں بھاگ کر بھائی کے پاس پہنچا تو مذکورہ نامعلوم اشخاص موقع سے فرار ہوگئے نامعلوم افراد نے میرے بھائی کو ناحق قتل کیا ہے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے شہزاد ٹاؤن پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں