136

آئیسکو کی سب ڈویژن راول کے لائن سٹاف پر بجلی چوروں کا حملہ دو اہلکار زخمی

آئیسکو کی سب ڈویژن راول کے لائن سٹاف پر بجلی چوروں کا حملہ دو اہلکار زخمی
ایس ڈی او سردارسجاد،فیڈر انچارج ثاقب مقامی پولیس لیکر موقع پر پہنچ گئے ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا
سب ڈویثرن راول کی ٹیم نے تین بجلی چوروں کو پکڑ کر ان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی
اسلام آباد(قوی اخبار )چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر امجد علی خان کی ہدایات پر سب ڈویژن راول کے ایس ڈی او سردار سجاد نے بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جو سب ڈویژن راول کے علاقہ پنڈوڑیاں گہڑا روڈ پر چیکنگ کررہی تھی دوران چیکنگ ٹیم نے ایک میٹر پکڑا جو میٹر شنٹ تھا جس کا اکاونٹ نمبر2-14116-0571601جس سے بجلی سائیں ارشد استعمال کررہا تھاجس پر سائیں ارشد اور اس کے گھر والوں نے بجلی چوری پکڑنے والی ٹیم پر حملہ کردیا اور میٹر چھین لیا اور میٹر ریڈر اور لائن مین کواینٹ مار کر زخمی کردیا واقع کی اطلاع پر ایس ڈی او راول سردار سجاد اور فیڈر انچارج موقع پر پہنچ گئے اور مقامی پولیس کو طلب کرلیا پولیس نے بجلی چوری اور واپڈا ملازمین پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا جبکہ بجلی چوری میں ملوث دو مزید افراد جن میں عبدالخالق ولد جیون خان،آفتاب ولد محمد عزیزکیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایس ڈی او راول نے تحریری درخواست تھانہ کھنہ پولیس کو دے دی آئیسکو اہلکاران پر دوران ڈیوٹی حملہ کرنے والوں کیخلاف ہائیڈرو یونین کے سیکرٹری جنرل عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کے وہ واپڈا ملازمین پر حملہ کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں