83

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں پودا لگا کر ملک گیر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
اسلام آباد (قوی اخبار ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو چاہیے کہ ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے اور صحت مند ماحول مہیا کرنے کیلئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پاکستان دنیا میں موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار پانچواں ملک ہے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے آگائی مہم ضروری ہے گزشتہ حکومت نے ملک بھر میں درخت لگانے کا جو ہدف مقرر کیا تھا اس مرتبہ اس سے دو گنا زیادہ درخت لگائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں