تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی کی حدود میں واقع ائیر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹرIv آور وی آئی پی سیکٹر پلاٹ نمبرG334پر تنازعہ اراضی پر فائز نگ چار افراد زخمی ملزمان فرار مقدمہ درج
راولپنڈی( قوی اخبار ) مستغیث مزمل احمد ولد ارشاد احمد کے مطابق وہ غوری ٹاؤن کا رہائشی ہے اور اپنے پلاٹ واقع ائیر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی پر تعمیراتی کام کروا رہا تھا کہ راجہ عنصرمسلح پسٹل،ولی جان مسلح کلاشنکوف ،ملنگ جان،بادشاہ خان،سنگھر خان عادل نے ہمیں جان سے مارنے کیلئے فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں میرا سیکورٹی گارڈ صمد زخمی ہوا میں نے چھپ کر جان بچائی ملزمان نے تعمیر کی گئی تعمیرات کو گرا کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا دوسرے وقوعہ میں ہارون الرشید کے مطابق وہ ائیرپورٹ سوسائٹی سیکٹر Ivپر پہنچا تو فارچونر گاڑی میں سے نکل کر راجہ عنصر،علی جان نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں شاہ نواز،ہارون الرشید اور ایک راہ گیر زخمی ہوا ملزمان فرار وجہ عناد راجہ ارشد گروپ اور راجہ مسعود گروپ میں تنازعہ اراضی بتایا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی
115