112

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
ملاقات میں پاک۔امریکہ دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔
اسلام آباد(قوی اخبار )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ کثیر الجہتی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پارلیمانی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے اراکین کے وفود کے تبادلوں اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا سفیر ڈونلڈ بلوم نے سپیکر سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنی حکومت کے جانب سے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا سپیکر سردار ایاز صادق نے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور باہمی دلچسپی اور مفادات کے تمام شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں