119

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت چھٹی کے روز اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ

اسلام آباد (قوی اخبار )ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت چھٹی کے روز اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 دکانداروں کو گراں فروشی پر گرفتار کیا گیا اورمہنگی اشیاء فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو 1 لاکھ 25 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا، شہر میں لگائے گئے تینوں رمضان بازار میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں سستے رمضان بازاروں میں ریلیف پرائس اور کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بریفنگ
شہریوں کے لیے قائم کیے گئے شکایت ڈیسک سے فوری کاروائی کی جا رہی ہیں اجلاس میں انسداد بھکاری مہم کے حوالے سے بھی بریفنگ
گزشتہ ہفتے 92 بھکاری گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیے گئےڈی سی اسلام آباد کی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں موجود رہیں گے، ڈی سی اسلام آبادرمضان بازاروں میں شہریوں کو معیاری و سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے، عرفان نواز میمن شہریوں سے التماس ہے کہ ڈی سی ریٹ لسٹ کے مطابق ہی خریداری کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں