راولپنڈی( قوی اخبار)پتریاٹہ پولیس کی اہم کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، 03 ملزمان گرفتار،ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے محمد سفیر کو قتل کر کے نعش کو کھائی میں پھینک دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پتریاٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے معمہ کو حل کرتےہوئے03 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے محمد سفیر کو قتل کر کے نعش کو کھائی میں پھینک دیا تھا،گرفتار ملزمان میں طارق،فیاض اور محمد رضی شامل ہیں، واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، قلیل وقت میں اندھا قتل ٹریس کرکے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرنے پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ڈی ایس پی مری اور پتریاٹہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واوقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ۔
75