راولپنڈی میں موسم بہار کی پہلی شجر کاری مہم کا آغاز
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی نے شہر میں گرین پوائنٹس قائم کر دیئے ، پانچ ہزار پودے مفت عوام میں تقسیم راولپنڈی ( قوی اخبار) راولپنڈی ڈویژن میں موسم بہار کی پہلی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر شہر میں گرین پوائنٹس قائم کر دیئے ، پانچ ہزار پودے مفت عوام میں تقسیم کرنے کے علاوہ شہر میں پی ایچ اے کی طرف سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔ پی ایچ اے راولپنڈی عوام میں شجرکاری کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے مختلف مقامات پر گرین پوائنٹس قائم کر دیے گئے جہاں سے عوام میں مفت پودے تقسیم کیے جائیں گے۔شجرکاری مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔شجرکاری مہم کے تحت عوام میں 5000پودے تقسیم کیے گئے۔پی ایچ اے رولپنڈی کی جانب سے عوام میں شجرکاری سے متعلق اگاہی کے لیے لیاقت باغ تا علامہ اقبال پارک مری روڈ فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر راولپنڈی کی عوام کو سرسبز و صاف تفریحی اور سیاحتی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ک شہر میں گرین پوائنٹس قائم کر دیئے ، پانچ ہزار پودے مفت عوام میں تقسیم کیے گئے ہیں
134