2025 تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہوگی ، شیری رحمان
ہمارا شمار دنیا کے 4 سب سے زیادہ فی کس پانی استعمال کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے
کراچی ( قوی اخبار) نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی شیری رحمان نے ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق 2025 تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہوگی ، ہمارا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پانی استعمال کرنے والے چار ممالک میں ہوتا ہے
واٹر ڈے کے حوالے سےانہوں نے مزید اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے، ہمیں ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا، کوشش کریں کہ پانی کا استعمال کم کریں، ہمیں دریا سندھ سمیت دیگر آبی وسائل کا تحفظ کرتا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پانی ہے تو حیات ہے، اقوام متحدہ کے مطابق 2025 تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہوگی ، ہمارافی کس پانی کا استعمال دنیا کے چار سب سے زیادہ فی کس استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہے، پانی ہمارہ قومی ذخیرہ ہے، اسے بچانا ہمارے قومی فریضہ ہے۔
84