77

تھانہ کرپا پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر میاں عمران نے 10دنوں میں اندھے قتل کو ٹریس کرلیا

تھانہ کرپا پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر میاں عمران نے 10دنوں میں اندھے قتل کو ٹریس کرلیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)تھانہ کرپا پولیس کو 12/3/24کو اتفاق ٹاؤن غیر گنجان جگہ سے ایک خاتون کی ڈیڈ باڈی ملی جسکی بعد میں شناخت آصمہ بی بی کے نام سے ہوئی تھانہ کرپا پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کروانے کے بعد وارثا کے حوالے کی اور مقتولہ کے خاوند کے مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع جہاں سے کرپا پولیس کو ڈیڈ باڈی ملی وہاں پر کوئی آبادی نہیں تھی نہ کوئی کیمرے تھے نہ کوئی چشمہ دید گواہ تھا جسکو ٹریس کرنا پولیس کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا لیکن تھانہ کرپا پولیس کے ایس ایچ او اور انچارج ہومی سائیڈ یونٹ میاں عمران سب انسپکٹر
نے دس دن کی قلیل جدوجہد کے بعد تمام تر ذاتی وسرکاری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو افراد کو گرفتار کیا جن میں سے ایک کا نام فیضان ہے جو کیبل کا کام کرتا ہے جبکہ دوسرے کا نام عبدالقدیر ولد غلام ہے جو مقتولہ کا بھانجا ہے اور کسی کے گھر میں بطور کک کاکام کرتا تھا گرفتار مرکزی ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسکی مامی کے فیضان جو کیبل کا کام کرتا ہے کیساتھ تعلقات تھے جسکو منہ کیا کہ وہ فیضان کیساتھ رابطہ منقطع کرے لیکن وہ انکاری ہو گئی جس پر ہماری بوقت وقوع لڑائی ہوئی تو میں نے غصہ میں آکر چاقو کا وار کیاجوارادہ قتل نہ تھا جو زیادہ گہر لگا گیا جس سے مامی زخمی ہوکرگر گئی تو میں موقع سے فرار ہو گیا جو بعد میں جانبحق ہوگئ ملزم عبدالقدیر نے اعتراف جرم کرلیا اور پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش مکمل کرلی تھانہ کرپا پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کی بہترین کارکردگی پر افسران بالا نے شاباش دی جبکہ مدعی مقدمہ نے بھی ہومی سائیڈ یونٹ کی تفتیش پر مکمل اطمینان کرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس ثبوت کیساتھ چالان کرنے کی استدعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں