227

تھانہ صادق آباد کے علاقہ فاروق اغظم راول جم میں معمولی تلخ کلامی پر پاپ بیٹے دنوں نے چاقو سے وار کر کے شہری کو زخمی کردیا

تھانہ صادق آباد کے علاقہ فاروق اغظم راول جم میں معمولی تلخ کلامی پر پاپ بیٹے دنوں نے چاقو سے وار کر کے شہری کو زخمی کردیامتن ایف آئی ار ،زخمی اضغر کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائیں جارہی ہے مقدمہ درج ،ملزمان فرار،گرفتاری کاتحرک جاری راولپنڈی (قوی اخبار) اصغر محمود ولد برخودار سکنہ مکانمبر 260/SN شمس آباد گلی نمبر 4 ڈھوک کالا خان راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کے امروز میرا حقیقی بیٹا ولید اصغر ولد اصغر محمود جو کہ آج شام کو بوقت 7/30 بجے اپنے کزن مسمی زیشان اور مسمی حسنین اور مسمی عمر کے ہمراہ راول جم فاروق اعظم روڈ میں ورزش کرنے گیا جم میں فرمان ولد بخشیش نامی لڑکے سے میرے بیٹے کی تلخ کلامی ہوئی جو کہ موقع پر ختم ہوگئی 1 گھنٹے بعد جب جم سے ورزش کر کے واپس نکلے تو فرحان کے والد نے جم کے باھر ایک دم میرے بیٹے کو پکڑ لیا اور فرحان نے چاقو سے میرے بیٹے پر 4 / 3 وار کیے جو ایک وار اسکے بغل کے نیچے دائیں جانب لگا ( دل کے ساتھ) بقایا 2 وار ہائیں گردانے پر کی جس سے میرا بیٹا موقع پر م شدید مضروب ہو کر گر گیا جسکو ہم زخمی حالت میں B BH ہسپتال آگئے ہیں فرحان اور اسکا والد بخشیش ولد سرور موقع سے فرار ہو گئے تھانہ صادق آباد پولیس نےسردست صورت جرم 324/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں