127

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا گھی چوری کرنے والا گینگ گرفتارکرلیا

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا گھی چوری کرنے والا گینگ گرفتارکرلیا
اسلام آباد ( اسد محمود چوہدری) تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی طرف سے درج مقدمہ نمبر347/24جرم 380/411ت پ کے مطابق گزشتہ روز اے ایس آئی شہزاد رفیق ہمراہ احسان اللہ کانسٹیبل محسن کانسٹیبل ،عدیل کانسٹیبل حسب حکم افسران بالا ہدایت جانب ایس ایچ او بسلسلہ چیکنگ پڑتال لہتراڑ روڈ نزد ترلائی سٹاپ پرنا کہ زن تھے کہ بوقت قریب 02:30 بجےدن ترامڑی کی طرف سے ایک رکشہ نمبر 4288 – RiU برنگ سبز نا کے کے پاس پہنچا جس میں دولوگ سوار تھے مشکوک جانتےہوے ہاامداد ہمرائیں مناسب حکمت عملی سے روک کر ڈرائیور اور ہمرائی نوجوان کو رکشہ سے نیچے اتار کر نام و پتہ دریافت کرنے پرر کشہ ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ ایاز گل ولد آواز گل ساکن مہربان ٹاون ڈاکخانہ ترلائی کلاں مکان نمبر 3 سٹریٹ نمبر اے 3- اسلام آباد جبکہ ہمرائی نوجوان نے اپنا نام و پتہ محمد عبد الله عباسی ولد محمد شیر عباسی ساکن مکان نمبر 03 گلی نمبر 3 سو ہدراں روڈ شیر علی ٹاؤن ترلائی اسلام آباد بتلایارکشہ کی چیک و پڑتال کرنے پر رکشہ کی پچھلی سیٹ پر 10 کاٹن گھی من پسند گھی جسکے ہر کاٹن پر USc مہر ثبت ہے ہر کاٹن کو کھول کر چیک کرنے پر ہر کاٹن میں سے16/16 پیکٹ کل 160 پیک بر آمد ہوئے ہر پیکٹ پر یو ٹیلیٹی سٹور کا مار کہ موجود ہے اور 15 توڑے 10/10 کلو والے سکیم والا آٹا سر کاری بر آمد ہوا مزکو ران نے دریافت پر بتلایا کہ یہ سامان تر امڑی شیل پٹرول والے پمپ کے سامنے والے یوٹیلٹیز سٹور سے چوری کر کے لائے ہیں عبد اللہ نے بتلایا کہ یہ سارا سامان ترامڑی یوٹیلی سٹور کے انچارج غلام فرید عباسی نے ہمیں چوری کر کے دیا اس سے پہلے بھی 5 ماہ سے ہمیں سامان چوری کر کے دیتا ہےاور ہم پھر یہ سامان اس کے کہنے پر سرفراز ٹاون گلی نمبر 03 میں گول گپے کی فیکٹری میں حسنین کو دے کر آتے ہیں مذکو ران سے بر آمدہ سامان کو مشتبہ بلا سرقہ جانتے ہوئے زیر دفعہ 550 ص ف پروئے فرد قبضہ پولیس میں لیکر تکمیل فرد کی اور زیر استعمال رکشہ کوالگ بروئے فرو قبضہ پولیس میں لیکر تکمیل فرد کی گئی مذکوران عبد اللہ، آیاز گل اور انچارج غلام فرید عباسی نے یوٹیلٹی سٹور کا سامان متذکرہ بالا چوری کرکےاور حسین نے خریداری کر کے ارتکاب جرم 380/411 ت پ کا کیا ہے جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
شہزاد ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غریب اور مستحق کے حق پر ڈاک ڈالنے والے گینگ کو گرفتار کر کے عوامی حلقوں کا دل جیت لیا عوامی حلقوں نے شہزاد ٹاؤن پولیس کو سرکاری آٹا اور گھی یوٹیلیٹی سٹور سے چوری کرکے فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر نے پر خراج تحسین پیشں کیا جبکہ ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ہم نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جو ریمانڈ پر ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹور کا انچارج غلام فرید عباسی گرفتار نہ ہوسکا جسکی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا مزکورہ خبر کے حوالے سےاگر یوٹیلیٹی سٹور کا انچارج یا یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کا ترجمان یا ملزمان کی طرف سے کوئی بھی موقف دیں تو اسکو کو بھی شائع کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں