133

ایکسٹینشن آف لوڈ فیڈر انچارج کی اجازات کے بغیر نہیں کیا جائے

ایکسٹینشن آف لوڈ فیڈر انچارج کی اجازات کے بغیر نہیں کیا جائے
اسلام آباد( اسد محمود چوہدری)آئیسکو افسران اسسٹنٹ لائن مینوں کو دفاتروں سے نکال کر سائیڈوں پر کام کرنے میں بری طرح ناکام، اسسٹنٹ لائن مین دفاتروں میں بیٹھ کر نیٹ میٹرنگ ایکسٹینشن آف لوڈ کی مد میں صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے جبکہ ڈینجرس الاؤنس کی مد میں حکومتی خزانے کو بھی ماہوار لاکھوں کاچونا لگا رہے ہے واضع رہے کہ قبل ازیں میڈیا کی نشاندھی پر تمام دفاتروں میں بیٹھے ہوئے اسسٹنٹ لائن مینوں کی رپورٹ بنائی گئی تھی اور ہدایات کی گئی تھی کہ انکا ڈینجرس الاؤنس بند کیا جائے اور انکو سائیڈ پر بھیجا جائےلیکن ان احکامات کو یہ بنیاد بنا کر دبا دیا گیا کے سٹاف کی کمی کی وجہ سے انکو دفتروں میں بیٹھایا ہوا ہے آئیسکو ذرائع سے معلوم ہوا کہ نیٹ میٹرنگ کی تنصیب سب ڈویژنل آفس میں اسسٹنٹ لائن مینوں کے سپرد کی گئی ہے جو بغیر کسی ایل ایس کی اجازات کے از خود ہی ایس ڈی او سے کیس تیار کر کے ایکسٹینشن آف لوڈ کر دیتے ہیں جن کی ان چند ٹکوں کی لالچ کی خاطر صارفین بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفر کے چلنے کی وجہ سے گرمیوں میں بجلی سے بندش کا سامنا کرنا پڑے گا جن ٹرانسفارمرں پر فیڈر انچارج سنگل فیز نیو کنکشن ٹرانسفر اور لوڈ ہونے پر نہیں دیتے وہاں 15کلو ووٹ کا ایکسٹینشن آف لوڈ کر کے نیٹ میٹر کی تنصیب کردی جاتی ہے اور فیڈر انچارج کو کان وکان خبر تک نہیں ہوتی دوسرا ایکسٹینشن آف لوڈ کا ڈیمانڈ نوٹس مینول بنایا جاتا ہے جبکہ فائل ان لائن ہوتی ہے کسی سب ڈویژن آفس میں نیٹ میٹرنگ کے حصول کیلئے کیا کاغذات درکار ہوتے ہیں کیا طریقہ کارہے کسی کمپنی سے فائل بنتی ہے کون کون سی کمپنی آئیسکو کے پینل پر ہیں کوئی سائن بورڈ آویزاں نہیں واپڈا ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ کرپشن نیٹ میٹرنگ میں جاری ہے نیٹ میٹر کی تنصیب سے فیڈر انچارج کے بغیر کسی صورت نہ کی جائے دوسری جانب صارفین نے سیکرٹری پاؤر ڈویژن ،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر امجد علی خان آپریشن ڈائریکٹر اسلم خان سے فوری نوٹس لیکر دفاتروں میں بیٹھے ہوئے اسسٹنٹ لائن مینوں کو فیلڈ میں کام کرنے کے احکامات جاری کریں اور نیٹ میٹرنگ فیڈر انچارج کے سپرد کی جائے جبکہ واپڈا ذرائع نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ لائن مین بھرتی ہوکر دفتروں میں کام نہیں کرسکتے ابھی اتھارٹی نے ہر سب ڈویژن میں پانچ پانچ لڑکوں کو بطور لیبر بھرتی کیا جن سے دفتری کام لیا جاسکتا ہے زیادہ تر کی تعلیم بی اے اور ایف ایس سی ہے ان سے دفتری کام لیے جاسکتے ہیں اور اسسٹنٹ لائن مین سائیڈ پر کام کریں تاکہ لائن مینوں کی مد اور مزید آنے والے وقتوں میں لائن مینوں کے ریٹائر ہونے پر آگے اسسٹنٹ لائن مین بطور لائن مین تیار ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں