80

یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا گھی چوری کرنے والے تینوں افراد جوڈیشل حوالات ہوگئے

یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا گھی چوری کرنے والے تینوں افراد جوڈیشل حوالات ہوگئے

سٹور انچارج غلام فرید عباسی تاحال گرفتار نہ ہوسکا گرفتاری کا تحرک جاری ہے، تفتیشی

اسلام آباد( قوی اخبار)
یوٹیلیٹی سٹور ترامڑی سے گزشتہ روز آٹا 15تھیلے گھی دس کاٹن لیکر جانے والے دو افراد کو شہزاد ٹاؤن پولیس نے دوران چیکنگ ناکے پرپکڑ تھا جہنوں نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ یہ سامان انکو سٹور انچارج غلام فرید عباسی نے چوری کر کے دیا ہے کہ حسنین کو مہربان ٹاون ترلائی میں فروخت کر آئیں ان نے مزید کہا کہ قبل ازیں پانچ ماہ سے ہم اس طرح سامان حسنین کو فروخت کررہے ہیں جن کیخلاف شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر347 جرم380/411/ت پ
درج کر کے تین دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا گرفتار ملزمان میں ایک رکشہ ڈرائیور ،ایک سیکورٹی گارڈ یوٹیلیٹی سٹور اور ایک خریدار تھا جن کوگزشتہ روز مجاز عدالت پیش کیا گیا اور مجاز عدالت نے جوڈیشل حوالات کردیا جبکہ مقدمہ درج ہوئے چار دن گزر گئے لیکن تاحال سٹور انچارج پولیس کی گرفت میں نہ آسکا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں