اسلام آباد (قوی اخبار )آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے مجھے بطور آئی جی اسلام آباد عزت ملی اور ہم نے نیک نیتی سے اس شہر کے لوگوں کی حفاظت کا جو فرض تھا وہ پورا کیا اللہ آپ تمام لوگوں کا حامیوں ناصر ہو میں جہاں بھی رہوں گا اسلام آباد پولیس کا حصہ رہوں گااور مجھے فخر رہے گا اور تمام جوانوں کا تمام فورس کا جو میرے ساتھ کام کر رہے تھے کا شکریہ ادا کردیں ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا گیاسید علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے اس وقت آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کیا گیا جب پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد بریڈ گروانڈ میں جلسہ کرنے کی تیاریاں کررہی ہے جو نئے آئی جی اسلام آباد کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں
135