105

کلر سیداں پولیس کی اہم کارروائی مویشی چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 06 رکنی گینگ گرفتار

اسلام آباد( قوی اخبار)کلر سیداں پولیس کی اہم کارروائی مویشی چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 06 رکنی گینگ گرفتارلاکھوں روپے نقدی، گھروں اور دکانوں سے چوری ہونے والی اشیاء اور ہزاروں روپے مالیتی گندم برآمد،
ملزمان مویشی چوری کر کے ذبح کرتے اور گوشت فروخت کر دیتے تھے، مویشی چوری کے علاؤہ گھروں اور دکانوں سے بھی چوری کی واردات کرتے تھے، ملزمان کی شناخت غلام مرتضی، عاطف، ذیشان، طہمان، لیاقت اور عمران کے نام سے ہوئی، ملزمان نے کلرسیداں اور دیگر تھانوں کے علاقے میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،
ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، گینگ کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کلرسیداں اور ٹیم کو شاباش، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں