183

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اجلاس۔ناقص کارکردگی پر تھانہ آبپارہ اور سہالہ کے ایس ایچ اوز کونوکری سے برخاست

اسلام آباد( قوی اخبار )ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اجلاس۔ناقص کارکردگی پر تھانہ آبپارہ اور سہالہ کے ایس ایچ اوز کونوکری سے برخاست کردیا جبکہ کمزور کارکردگی پر 7 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا معطل ہونے والوں میں تھانہ مارگلہ، رمنا، سنگجانی، نیلور، کورال،لوہی بھیر اور ہمک کے ایس ایچ اوز شامل دوسری جانب ایس ایچ او آئی نائن اور کراچی کمپنی کو اچھی کارکردگی پر انعامات اورباقی تمام ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے چار دنوں کا وقت دیا گیا
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ جس کی کارکردگی بہتر ہوگی وہی ہماری ٹیم کا حصہ رہے گاتمام نفری تھانے میں موجود رہے گی جس کو کام ہوگا متعلقہ ڈی پی او کی اجازت سے جائے گا۔اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کریں۔افسران متعلقہ تھانوں کے ناکہ جات پر کنٹرول مضبوط بنائیں۔کرپشن، غیراخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئندہ میرٹ پر اور اچھی کارکردگی دکھانے والے ہی ایس ایچ اوز لگ سکیں گے سفارش کروانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی دوسری طرف ایس ایچ او کی تعینات کے لیے انٹرویو جاری معطل ہونے والے تمام تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی انٹرویو کے بعد ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں