اسلام آباد (قوی اخبار )اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری ،فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے 1 ہزار 291 مقامات کی انسپکشنز کی گئی ،ناقص خوراک و انتظامات پر 16 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 3 کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا،ایک ماہ کے دوران 664 زبانی جبکہ 446 تحریری انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے،خلاف ورزی پر 41 دکانداروں کو 28 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد ،شہریوں کی 14 شکایات پر دورہ کرتے ہوئے کاروائی یقینی بنائی گئی،رمضان بازار کے 360 پوائنٹس کا دورہ کیا گیا،فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 43 فوڈ پوائنٹس کو لائسنس کا بھی اجراء6500 کلو گرام ناقص ملاوٹی اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش موقع پر تلف
113