84

لاکھوں بچوں کا تعلیم سے محروم ہونا حکومتی و ایجوکشن بورڈ کی ناقص ترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔حبیب نواز

گوجرخان(قوی اخبار) لاکھوں بچوں کا تعلیم سے محروم ہونا حکومتی و ایجوکشن بورڈ کی ناقص ترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔حبیب نواز قریشی،تمام سرکاری افسران، ملازمین،وزراء اور منتخب عوامی نمائندوں کے بچے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے پابند ہونے چاہئیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پی پی 9، تفصیلات کے مطابق،حبیب نواز قریشی نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 9 نے اپنے خط بنام وزیرتعلیم و وزیر اعلی پنجاب میں لکھا کہ تعلیمی نظام کو بچانے کے لئے فوری طور پر تمام سرکاری افسران و ملازمین سرکاری اساتذہ کے بچوں کو گورنمنٹ کے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کا پابند کیا، ہم اپنے بچوں کو پروفیشنل ایجوکیشن یا پیشہ ورانہ تعلیم کی طرف لے جائیں ہم نے غیر شعوری طور پر ان کو غیر پیشہ ورانہ تعلیم کی طرف دھکیل رکھا ہے جسکی وجہ سے ہم ہمارا بچہ سولہ سال کی تعلیم کے بعد بھی بےروزگار ہی رہتا ہے نوکری مل جانے کی امید پر نوجوان اگلے پانچ سات اپنی زندگی کے قیمتی سال ضائع کرتا ہے سرکاری ملازمتوں کا حصول اتنا آسان نہیں رہا جہاں سفارش کا کلچر پروان چڑھا ہے تو وہیں کسی حد تک سفارش بھی اس کی ہی قبول کی جاتی ہے جو معیار پر پورا اترتا ہو ملک پاکستان میں نااہل سیاستدانوں و حکمران طبقوں نے تعلیمی پالیسی میں پیشہ ورانہ ووکیشنل و پروفیشنل تعلیم کی طرف بالکل توجہ نہیں دی ہے جس سے ہر سال مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء کی اکثریت محض بےروزگاری میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں چوہدری پرویزالہٰی کے وزارت اعلیٰ کے دور میں پروفیشنل اور ٹیکنیکل تعلیم کے ادارے بنائے تھے جن کے خاطر خواہ نتائج بھی نکلے لیکن اس کے بعد پھر وہی پرانی ڈگر پر کام شروع کر دیا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو انٹرمیڈیٹ میں بھی بھی کسی اس طرح کے شعبے میں تعلیم دلوائیں جس سے وہ انٹرمیڈیٹ سے فارغ ہونے کے بعد کہیں انٹرن شپ کرے اور تھوڑے سے تجربے کے ساتھ کوئی اچھا روزگار کرنا سیکھ لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں