راولپنڈی( قوی اخبار )سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم سیل،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کار کردگی کا فرداً فردا ًجائزہ لیا اورہدایات دیں، سینئر افسران خصوصا ایس ڈی پی او کی ذمہ داری ہے کہ ان کا ماتحت کسی بھی جرم میں ملوث نہ ہو ، اس حوالے سے کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، تفتیش، منشیات،سٹریٹ کرائم،دیگر جرائم کی روک تھام،انتظامی معاملات کے علاوہ اپنی فورس پر خود نظر رکھیں، سی پی اوڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں کارکردگی اچھی ہے اس پر مزید کام کریں، سی پی اوقتل کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور چالان کی بروقت تکیمل کو یقینی بنائیں،سی پی او منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کو تیزکیا جائے،سی پی او آرگنائرزڈ کرائم سیل مقامی پولیس کے ساتھ مل کر موٹرسائیکل اور کار چوری کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے، سی پی اوسٹریٹ کرائم اورسنیچنگ کے واقعات پر کنٹرول کی ضرورت ہے، سی پی او کی افسران کو ہدایت اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،سی پی او سید خالد ہمدانی
61