132

تھا نہ مار گلہ پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے دوارکان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد( قوی اخبار ) تھا نہ مار گلہ پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے دوارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعما ل ہو نیوالا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو با ئل فون برآمدکرلیے گئے،ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ما ر گلہ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن اور مو با ئل فون برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کی شنا خت نعیم حسین اور نوید ظفر کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ مار گلہ اور تھا نہ شالیمار کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں