127

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ

راولپنڈی ( قوی اخبار)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ ،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے ہسپتال کے متعلق بریفننگ دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی،اے ۔ڈی ۔سی ۔آر کیپٹن قاسم اعجاز اور اسسٹنٹ کمشنر مری عبد الوہاب خان کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اور شعبہ داخل مریضاں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں آگہی حاصل کی اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے چیف سیکرٹری کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اور ہسپتال میں ڈاکٹروں،نرسوں،پیرا میڈیکل سٹاف اور معاون سٹاف کی کمی کے بارے میں بتایا اور چیف سیکرٹری سے درخواست کی کہ مری کے مقامی ڈسپنسرز کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں بھرتی کیا جائے ۔اس کے علاوہ انھوں نے ہسپتال میں سٹاف کیلئے رہائش کی عدم دستیابی اور ادویات کی کمی اور ہسپتال کے بجٹ کی کمی جیسے مسائل سے آگاہ کیا جنکو چیف سیکرٹری نے جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی دورے کے آخر میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر ہسپتال انتظامیہ کی ستائش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں