بہ تسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ
حکومت پنجاب،راولپنڈی ہینڈآؤٹ466
ایم اویس/راشد
راولپنڈی میں روٹی کی قیمت 16 اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی
راولپنڈی ( قوی اخبار ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسین وقار چیمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ مقررہ کردہ ریٹ سے زیادہ طلب کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور نان بائیوں کو روٹی اور نان کے نرخ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔