130

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اہم اقدام کرتے ہوئےگیس سلنڈر والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

اسلام آباد (قوی اخبار)اسلام آباد ٹریفک پولیس کاعوام الناس کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ایک اور اہم اقدام،گیس سلنڈر والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ، ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی دستے تمام بس اڈوں اور دیگر مقامات پر تعینات ،شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنا اور ان کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد نے تما م زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کی کہ گیس سلنڈر والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں جائے اور جرمانوں کے ساتھ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث گاڑیوں کو تھانہ جات میں بند کیا جائے،اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی دستے تشکیل دیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں