140

گوجرخان نان بھائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متعدد کو بھاری جرمانے کئی تندور سیل

گوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان نان بھائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متعدد کو بھاری جرمانے کئی تندور سیل،گوجرخان نان بائی ایسوسی ایشن نے احتجاجاً تندور بن کرکے ہڑتال شروع کر دی، وزن میں کمی یا سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد رقم پر نان روٹی سیل کرنا جرم، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے پڑے گا اے سی گوجرخان، نان روٹی سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے سے بہتر ہے کہ تندور بند کر دیں، حکومت آرڈر جاری کرنے سے پہلے تحقیق کیا کرے، سرکاری ریٹ کے مطابق نان روٹی سیل کرنے پر آٹے اور میدے کے پیسے بھی پورے نہیں ہوتے، غریب نان بائیوں کا معاشی قتل عام نہ کیا جائے ہزاروں لاکھوں افراد مزید بیروزگار ہو جائیں گے، نان بائیوں کا حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق
گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے روٹی اور نان کی قیمت میں واضح کمی کے سرکاری حکم بابت مختلف بازاروں میں چیکنگ کی،نئے سرکاری ریٹ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے، اے سی گوجرخان نے شہر میں مختلف نان شاپس کو چیک کیا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سارا دن مختلف علاقوں میں متحرک رہے اور انہوں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائد ریٹ پر نان فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا اور ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق نان اور روٹی دیں اور ریٹ لسٹ آویزاں کریں خلاف ورزی کی صورت میں انکی شاپس کو سیل کیا جائے گا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا، دوسری جانب مختلف تندور مالکان نے کہا کہ حکومت سب سے پہلے انکو سستا آٹا اور میدہ مہیا کرے اسکے بعد روٹی اور نان کا ریٹ کم کریں گے موجودہ آٹے اور میدے ریٹس کے مطابق جو سرکاری ریٹ نان اور روٹی کے دیے گئے ہیں ان میں تو آٹے اور میدے کی قیمت بھی پوری نہیں ہوتی 100گرام روٹی پاپڑ بن جاتی ہے کوئی گاہک نہیں لیتا، روٹی کا کم از کم وزن 125 سے 135 گرام رکھنا پڑتا ہے ایسے ہی نان کا وزن بھی زیادہ ہوتا ہے اگر ہمیں مجبور کیا گیا کہ 16روپے روٹی اور 20روپے نان سیل کریں تو ہمیں مجبوراً اپنے تندور بند کرنے پڑیں گے اور اگر صرف پنجاب میں تندور بند ہوئے تو لاکھوں افراد بیروزگار ہو جائیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور نان بائیوں کا معاشی قتل عام کرنے کا مشن بند کرے،متعدد نان بائیوں کو بھاری جرمانے اور تندور سیل کیے جانے پر گوجرخان نان بائی ایسوسی ایشن نے تندور بند کر کے ہڑتال شروع کر دی اور کہا کہ جب تک انکے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے وہ ہڑتال جاری رکھیں گے اور احتجاج کا دائرہ کار مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر بڑھانے کا عندیہ بھی دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں