اسلام آباد ( قوی اخبار)
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال۔آذربائیجان کے سفیر نے آذربائیجان کی اسپیکر کی جانب سے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام پہنچایا اور آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے ساتھ مذہب، ثقافت، تاریخ اور بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان کی عوام آذربائیجان کی عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، سردار ایاز صادق دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ,پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے ذریعے دونوں ممالک کے پارلیمان ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں،اسپیکر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی پارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاروف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے آذربائیجان سے متعلق تاثرات کو سراہا۔ آذربائیجان، پاکستان کو ایک مخلص دوست اور برادر ملک تصور کرتا ہے، سفیر اذربائیجان آذربائیجان کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے، سفیر مسئلہ ناگورنو کارہ باخ پر پاکستان کی حمایت کے شکر گزار ہیں، سفیر آذربائیجان پاکستان نے ہمیشہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، سفیر آذربائیجان آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، خضر فرہاروف
85