اسلام آباد ( قوی اخبار)ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے تین ملزمان ریاض خان، شیراز مسیح اور شفیق طاہر گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے تین پسٹل معہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل بھی برآمد۔
ملزمان نے سیکٹر ایف 15 میں ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی تھی۔ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری محمد اجمل کو فائرکرکے قتل کیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے کر جلد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
پولیس ٹیموں نے تمام تروسائل بروئے کارلاکر ملزمان کو ٹریس کیا۔یہ انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ ہے جو درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ملزمان سے ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے چالان مرتب کیا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز
73