130

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر مجسٹریٹ پوٹھوار ملک نصیران ایکشن

اسلام آباد( قوی اخبار) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر مجسٹریٹ پوٹھوار ملک نصیر ان ایکشن علاقہ تھانہ نون موٹر وے چوک نزد کوکا کولا فیکٹری کے پاس دو گاڑیوں میں غیر قانونی طریقہ سے ایل پی جی گیس فلنگ کرنے والوں کیخلاف کامیاب کارروائی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دو افراد دوہائی روف گاڑیاں پکڑ لی اور ان کے ایک ڈرائیور کو گرفتار کر کے حوالے پولیس کردیا جبکہ ایک ڈرائیور اور تین دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے تھانہ نون پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہا اور مستقل بنیادوں پر ان غیر قانونی اقدام میں ملوث ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کیاواضح رہے کہ اوگرا کی طرف سے گاڑیوں میں ایل پی جی فلنگ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں