140

نو تعینات آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارات اجلاس۔

اسلام آباد ( قوی اخبار)نو تعینات آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارات اجلاس۔تمام افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 دن کا الٹی میٹم دے دیاشہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر ترجیح ہوگی۔ شہداء کے بچوں کی شادیوں میں پولیس افسران شرکت کریں گے شہداء کے بچوں کے سکولوں میں والدین، اساتذہ میٹنگ میں اسلام آباد پولیس کا نمائندہ جائے گا۔شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم، سکالر شپس دئیے جائیں گے۔فورس کی تنخواہوں میں اضافہ میری ترجیحات میں شامل ہے۔ سید علی ناصر رضوی تمام میسر وسائل کو بہتر طور پر استعمال کیا جائے گا،کمانڈ صرف اللہ کی ہے ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔جرائم کے خاتمے، موثر سکیورٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ جاگیں گے۔ ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر، اے آئی جی آپریشنز پر مشتمل آئی جی کی خصوصی عمل درآمد کمیٹی بنادی گئی۔ آئی جی اسلام آباد ٹیم تمام ڈویژنز کو سونپے گئے ٹاسک کی مانیٹرنگ، عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ سید علی ناصر رضوی ہر افسر باوردی فیلڈ میں نظر آنا چاہئے۔ سید علی ناصر رضوی ایف سکس خدمت مرکز 24 گھنٹے عوامی خدمت کے لئے کھلا رہے گا۔کرپشن، قبضہ مافیا، عوام کے ساتھ بدتمیزی پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد سی آئی اے کو فعال کیا جائے گا۔ سید علی ناصر رضوی سی ٹی ڈی کو پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی۔ سید علی ناصر رضوی ڈکیتوں، اشتہاریوں، 10 کےنمبریوں، سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف سخت آپریشنز کئے جائیں گے۔ سید علی ناصر رضوی گزشتہ تین سال سے بیرون ملک تربیت حاصل کرنے والے افسران کو پولیس کالج میں تعینات کیا جائے گا۔اے آر یو کو مثالی تربیت دی جائے گی۔تھانوں کی نفری کو اینٹی رائٹ کی تربیت دی جائے گی۔ہر 12 گھنٹے بعد ہر ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ چیک کی جائے گی۔بیرون ملک فرار اشتہاریوں کو واپس لایا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد مجرموں کو پولیس خوف ہونا چاہئے۔ سید علی ناصر رضوی شہر میں ٹریفک کے متعلق خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ سید علی ناصر رضوی ضلع بھر میں 25 سے 45 سال عمر کے آفیسرز نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کئے جائیں گے۔جرائم کی بیخ کنی کے لئے سیف سٹی کی مدد لی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں